نئی دہلی، 13 جولائی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا نے کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کئے اور دریافت کیا کہ کیا اس لڑائی میں ہماری صورت حال اچھی ہے۔
مسٹرراہل گاندھی نے ہندوستان، امریکہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک سے کورونا کے سلسلے میں موازنہ کرتے ہوئے ایک گراف جاری کیا ہے اور ہندوستان میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار پر ٹوئٹ کیا کہ ’’کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اچھی حالت میں ہے۔‘‘واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے ایک دن میں آج سب سے زیادہ 28,701 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں انفیکشن سے متاثروں کے مجموعی تعداد بڑھ کر 8,78,254 ہوگئی اور اس سے مرنے والوں کی تعدد بڑھ کر 23,174 ہوگئی ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اترپردیش میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے معاملے 10 جولائی 1347 ، 11 جولائی 1403 ، 12 جولائی 1388۔ لاک ڈاؤن کےویکنڈ ’بے بی پیک‘ کا لاجک اب تک کسی کو سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کھیلواڑ جاری ہے۔ ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔‘‘
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج