جموں، 13 جولائی ۔ فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروانے نے کہا ہے کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں رائزنگ اسٹار کارپس کے حد اختیار والے علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کہیں۔ انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور جموں – پٹھانکوٹ خطے میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ کا جموں میں سی ویسٹرن کمان کے انچارج جی او سی لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ، رائزنگ اسٹار کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی، ٹائگر ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وی بی نیئر اور دوسرے سیکورٹی افسروں نے خیر مقدم کیا۔
رائزنگ اسٹار کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے فوجی سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔فوجی سربراہ نے ٹائگر ڈویژن کے جی او سی کے ہمراہ اگلے علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔فوجی سربراہ نے گرج ڈویژن کے اگلے علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں اس ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وائی پی کھانڈوری نے انہیں بریفنگ دی۔فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی شہ پر جاری درپردہ جنگ اور مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے تمام ایجنسیاں اور حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔فوجی سربراہ نے ویسٹرن کمان کے تمام فوجی افسروں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا اور فوجیوں کے حوصلے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
حیدرآباد پولیس نے 23 بین ریاستی سائبر مجرموں کو گرفتار کرلیا
انڈونیشیا کے صدر یوم جمہوریہ ہند2025 کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے
پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ بچے سکولوں سےباہر،زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے: وزیر اعظم د شہبازشریف
مرکزی وزیر رجیجو، سعودی عرب کے دورے پر روانہ، حج 2025 معاہدہ پر کریں گے دستخط –
شرد پوار نے آر ایس ایس کے اپنے نظریے سے وابستگی کی تعریف کی، اپنی پارٹی کے نظریات کے لیے اسی طرح کی لگن کی کوشش کی