اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا ہے کہ حکومت Unlock مرحلے میں فلم پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کے عمل میں تیزی لانے کیلئے جلد ہی Standard Operating Procedures جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی وی Serials، فلم سازی، Co-Production, Animation اور Gaming سمیت سبھی شعبوں میں پروڈکشن کیلئے ترغیبات کا اعلان کرے گی تاکہ فلم سازی دوبارہ شروع کرنے کے عمل میں تیزی لائی جا سکے، جو کووِڈ کی وجہ سے رُک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ وہ FICCI Frames کے اکیسویں ایڈیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کووِڈ انیس عالمی وبا کے پیش نظر میڈیا اور Entertainment صنعت کے سالانہ اجتماع کا 2020 ایڈیشن Virtual طریقے سے منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کووِڈ عالمی وبا نے لوگوں کو مواصلات کے نئے طریقوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا Virtual اجتماع معمول کی بات ہو گئی ہے، لیکن ساجھیداری حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مواد کی تیاری میں لاگت کے اعتبار سے فائدہ میں ہے اور بھارتی مواد دنیا کے 150 سے زیادہ ملکوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے سبھی متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ آگے بڑھنے کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کریں اور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کو بروئے کار لائیں۔ کلیدی خطبہ دیتے ہوئے خزانے کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت کو معلومات پر مبنی معیشت میں بدلنے میں تخلیقی صنعت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدار سے توجہ معیاری تخلیق کی طرف منتقل ہونی چاہیے۔ تکنیکی اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری امت کھرے نے کہا کہ فلموں میں حکومت کا کردار سہولت اور آسانی فراہم کرنے والا ہونا چاہیے۔ نیتی آیوگ کے CEO امیتابھ کانت نے اپنے خطبے میں کہا کہ ہر بحران کو ایک موقع پر تبدیل کیا جا سکتا ہے اور بھارت کو ابھرتے ہوئے بارہ تیرہ شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہیے، جسمیں وہ پائیدار اعلیٰ ترقی حاصل کرنے اور روزگار پیدا کرنے کی غرض سے عالمی چیمپئن بننے کیلئے جست لگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور تفریحی صنعت ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں نئی کونپلیں پھوٹتی نظر آرہی ہیں۔ معیشت جو کووِڈ انیس عالمی وبا کے سبب بری طرح متاثر ہوئی تھی جلد ہی اس میں واپس تیزی آئے گی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج