دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے آج اپنی میٹنگ میںبھارتی مسلح افواج کے لئے مختلف سازو سامان کی خرید کو منظوری دے دی۔ تقریباً 38 ہزار900 کروڑ روپے مالیت کی تجویزوں کو منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اِسمیٹنگ کی صدارت کی۔ اِس میں اندرون ملک تیار کئے گئے ڈیزائن اور اِنہیں ملک میں ہیبنائے جانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اِن تجویزوں میں بھارتی صنعتوں سے 31 ہزار 130 کروڑ روپےمالیت کا سازو سامان خریدنا بھی شامل ہے۔ یہ سازو سامان ملک کی دفاعی صنعت کو شامل کر کے بھارت میں ہی تیار کیا جائےگا اور اِس میں کئی MSME اداروں کا بھی اہم رول ہوگا۔
اِن میں سے کچھ پروجیکٹوں میں اندرون ملک حصہ داری کا عنصرپروجیکٹ کی لاگت کا 80 فیصد تک ہوگا۔
اِن میں کئی پروجیکٹ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO کی جانب سے صنعتوں کو تکنیک کی منتقلی کی بدولت ممکن ہو سکے ہیں۔ ڈیزائن اور تعمیر کی اِن تجویزوںکی لاگت 20 ہزار 400 کروڑ روپے کے آس پاس ہے۔
نئے اور اضافی میزائل نظام حاصل کرنے سے فوج کی تینوں شاخوںکی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ طویل دوری کے میزائل نظام سے بحریہ اور فضائیہ کی حملہ کرنےکی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ یہ میزائل نظامایک ہزار کلو میٹر کی دوری تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرن کی طاقت بڑھانے کی ضرورتپر توجہ دیتے ہوئے دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے MIG-29 طرز کے 21 لڑاکا ہوائی جہاز خریدنے کی تجویز منظورکر لی ہے۔
کونسل نے Mig-29 طرز کے موجودہ 59 ہوائی جہازوں کو جدید طرز پر ڈھالنےاور Su-30 MKI طرز کے 12 ہوائی جہاز خریدنے کی بھی منظوری دی ہے۔