ـحیدرآباد۲۶ جون(پی ایم أئی)مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد (تلنگانہ اسٹیٹ)نےبین الاقوامی شہرت یا فتہ شاعراربعین جناب مرزا فرید بیگ فریدکےسانحہ ارتحال پرگہرے رنج و غم کے ساتھ ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فر ید بھائی کی گرانقدر قو می خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرکزی انجمن کے صدر جناب نجف علی شوکت نے کہا کےیہ خبر سن کر دلی رنج ہوا کہ آج فرید بھائی وصال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔انہوں نے کہا کے موسم عزا سے عین قبل انکی رحلت سےعالمی سطح پر عزادارسوگوار ہیں۔نجف علی شوکت نے اپنی ۴۵ سال سے زا ئد عرصے قربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کےان سے بچھڑے کا غم بھلا نہیں پائنگے۔ ارض دکن میں سلام و نوحوں کی دنیا میںموجودہ دور میںشا ئد ہی کوئی انکا ثانی ہو’’ مر حوم کا معروف نوحہ اربعین کرنا ہے شاہ کربلائی کا’’دنیا کے گوشے گوشے میں پڑھا جا تا ہےما تمی انجمنوں کا احساس ہے کے فرید بھائی کی موت سےشیعہ قوم کا ا ایسا نقصان ہوا ہے کہ جس کی تلافی اس وقت ممکن نہیں، تا ہم یقینا‘ وہ ‘شاہ کربلا ئی کے کرم سے باغ ارم میں خدمت مادر مظلوم میں خوش و خرم ہونگے۔
مر کزی انجمن کے سکریٹری علی رضا عا بدی’نائب صدر امیر علی رضوی شاہ نواز’ مجتبی موسوی کے علاوہ پاکستان کے شہر آفاق نوحہ خوان مسرز علی ضیا رضوی(امریکہ) مستجاب حیدر(آسٹریلیا) حیدر علی عباس ’انجمن غلا مان حر (کراچی)ذیشان حیدر عابدی (دبئی)نےانکے وصال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئےپسماندگان کو تعزیت پیش کی اور بارگاہ رب العزت میں انھیں صبر جمیل عطا کرنے اور مرحوم کے درجات کو بلند کرتے ہوئے جوار معصومین میںجگہ عطا کرنے کی دعا کی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج