؛اکٹر س کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا جس میں بچے کورونا انفیکشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں جب کہ ان کے والدین میں کوئی انفیکشن نہیں۔
ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لیے کورونا وائرس ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ اب تک اس کا علاج نہیں ڈھونڈا جا سکا ہے۔ اس درمیان کورونا کی نئی نئی علامتیں اور اس سے جڑے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ میکسیکو میں تو ایک ایسا حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر ڈاکٹرس بھی انگشت بدنداں ہیں۔ دراصل ایک ساتھ پیدا ہوئے تین بچے کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں اور معاملہ کچھ یوں ہے کہ ان کے والدین میں کورونا انفیکشن نہیں۔ ایسا پہلی بار سامنے آیا ہے کہ والدین کے کورونا پازیٹو نہ ہونے کے باوجود پیدا ہوئے ان کے بچے کورونا پازیٹو ہوں۔ میکسیکو کے؛اکٹر س اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہو گئے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کر ہوا۔
؛اکٹر س نے میڈیا کو بتایا کہ تین بچوں میں ایک لڑکی ہے اور دو لڑکے ہیں۔ پیدا ہونے کے چار گھنٹے بعد سان لوئس پوٹوسی میں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا جہاں ان کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ طبی افسران کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ والدین پر کورونا انفیکشن کا اثر نہیں تھا لیکن نوزائیدہ بچے اس وائرس کی زد میں ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ شروع میں انھیں لگا کہ ہو سکتا ہے بچوں کی ماں کورونا پازیٹو ہو اور ان سے کورونا بچوں میں پھیل گیا ہو۔ بچوں کی رپورٹ آنے کے بعد ماں باپ کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا لیکن دونوں کی رپورٹ نگیٹو برآمد ہوئی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج