تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں دھول بھری آندھی چلنے کی پیشن گوئی

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ کئی مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے دھول بھری آندھی چلنے اور بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے یہاں اپنے بلیٹن میں بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں اور 21 جون اور 22 جون کو جنوبی ساحلی آندھراپردیش، شمالی ساحلی آندھرپردیش اور یانم کے الگ الگ حصوں، رایل سیما میں آئندہ48گھنٹوں کے دوران اور 23 جون کو تلنگانہ میں بھی دھول بھری آندھی اور بجلی گر سکتی ہے۔
بلیٹن میں بتایا گیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی آندھرپردیش اور رایل سیما میں کئی مقامات پر پھر کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا گرج کے ساتھ چھینٹیں پڑ سکتے ہیں۔
تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسو ن فعال ہوگیا ہے، ساحلی آندھراپردیش میں معمول کے مطابق ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رایل سیما میں مانسون کمزور پڑ گیا ہے۔ اسی مدت کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی اور آندھرپردیش میں ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں کئی مقامات پر اور رایل سیما میں الگ الگ مقامات پر بارش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں