ہندوستانی دستوں نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی: چین
بیجنگ -چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کوچینی ملٹری کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ہمیشہ وادیٔ گلوان کے خطہ پر اقتدار اعلیٰ برقرار رکھا ہے اور الزام عائد کیاکہ ہندوستانی دستوں کے اشتعال انگیز حملوں کے نتیجہ میں شدید جھڑپیں اور ہلاکتیں پیش آئیں۔ مشرقی لداخ کی وادی میں دونوں ملٹریز کے درمیان پیر کی رات کی جھڑپوں پر اپنے ابتدائی ردعمل میں پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل اے) ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کرنل یانگ شویلی نے کہاکہ چین کا ہمیشہ گلوان وادی کے خطہ پر اقتدار اعلیٰ قائم رہا ہے۔ ہندوستانی سرحد کا دفاع کرنے والے دستے اپنے قول اور فعل میں بے استقلال رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ ہندوستانی دستوں نے اپنے وعدے توڑے اور بار بار گلوان وادی میں حقیقی خط قبضہ کو عبور کیا۔ اُنھوں نے جان بوجھ کر اشتعال انگیز حملے کئے جو شدید جھڑپوں کا موجب بنے اور جانی نقصانات پیش آئے۔ ہندوستان کو تمام نوعیت کی اشتعال انگیزی روکنا چاہئے۔Sh
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج