نئی دہلی۔آئی سی ایم آر نے پی جی آئی چنڈی گڑھ اور نیشنل کووڈ-19 ٹاسک فورس، آپریشن ریسرچ گروپ کے ساتھ مل کر ایک مطالعہ کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اکتوبر کے شروع میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہوگا۔
ہندوستان میں جس تیزی کے ساتھ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، لوگ بری طرح خوفزدہ ہیں۔ سبھی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر کب تک کورونا کا قہر یوں ہی چلتا رہے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کا ایک نیا مطالعہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا اکتوبر مہینے کے شروع میں اپنے عروج پر ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستان میں کورونا انفیکشن عروج پر پہنچنے کی مدت 34 سے 76 دن آگے شفٹ ہو گئی ہے۔ گویا کہ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو ملک میں کورونا کے معاملے جولائی کے وسط میں عروج پر ہوتے۔
ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ آئی سی ایم آر نے پی جی آئی چنڈی گڑھ اور نیشنل کووڈ-19 ٹاسک فورس، آپریشن ریسرچ گروپ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ اس سے اخذ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے بعد جب سے اکونومی کو پھر سے شروع کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، تب سے ممبئی، دہلی اور چنئی میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کا مورٹیلٹی ریٹ ہر ایک ہزار پر 1.6 موت کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ آئسولیشن وارڈ، آئی سی یو بیڈ اور وینٹی لیٹرس صرف ستمبر کے تیسرے ہفتے تک بھر جائیں گے۔ اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ منظرنامے میں عوامی صحت خدمات کو 60 فیصد تک اثردار بنانے کی کوشش نومبر کے پہلے ہفتہ تک پورا ہو سکے گا۔
ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان دہلی اور مہاراشٹر جیسی جگہوں کو لے کر ماہرین صحت فکرمند ہیں۔ دہلی حکومت کے مطابق اسی رفتار سے دہلی میں کیس بڑھتے رہے تو جولائی کے آخر تک راجدھانی میں 5.5 لاکھ کیسز ہو جائیں گے اور 80 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جون کے آخر تک ہی دہلی میں تقریباً ایک لاکھ کورونا مریض ہو جائیں گے اور اسے 15 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ کیجریوال، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد امت اہ نے کہا کہ دہلی میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھائی جائے گی اور کنٹنمنٹ زون کے ہر پولنگ بوتھ پر ٹیسٹنگ کی سہولت دی جائے گی۔ مرکز نے دہلی میں بستر کی کمی کو دور کرنے کے لیے 500 ریل کوچ دینے کا اعلان بھی کیا ہے جن میں مریضوں کو آئسولیٹ کر ان کا علاج کیا جا سکے گا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج