ایودھیا۔۱۰ جون ( پی ایم آئی) شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کی جانب سے رام مندر کی تعمیرکا سنگ بنیادکے لئے تمام تر تیاریاںہوچکی ہیں صرف مودی جی کی ہاں کا انتظار ہے بتا یا جا تا ہے کے ۲ جولا ئی کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔چونکہ 2 جولائی کے دن ہندو پنچانگ کے مطابق دیو شینی ایکادشی ہے، یعنی اس کے بعد دیوتا خواب گاہ میں چلے جاتے ہیں اور 4 مہینے بعد یعنی کارتک مہینے میں دیو اُتھان ایکادشی میں دیوتا بیدار ہوتے ہیں۔
ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا آغاز جولائی سے ہونے والا ہے اور اس تعلق سے سنگ بنیاد کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ مندر تعمیر سے پہلے جگہ کو سپاٹ بنانے کا عمل جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ مندر کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رکھے جانے کی تیاری ہو رہی ہے، حالانکہ ابھی تک اس کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس کے لیے شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے اراکین نے پی ایم مودی سے ملاقات کر ان کو رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی نے دعوت نامہ قبول بھی کر لیا ہے۔
ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق 2 جولائی یعنی دیو شینی ایکادشی کے دن سنگ بنیاد رکھنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم دفتر اور رام مندر ٹرسٹ آپس میں رابطے میں ہیں۔ چونکہ ابھی کورونا وبا کی وجہ سے وزیر اعظم کئی طرح کی میٹنگوں میں مصروف ہیں، اس لیے ٹرسٹ کی طرف سے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے تاریخ کو لے کر آخری جواب دیا جانا باقی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج