نیویارک۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی دوسری لہر کو پہلی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔ ادارے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال وبا کا زور کم ہورہا ہے لیکن ستمبر میں موسمی نزلہ و زکام کے ساتھ کورونا کا دوسرا حملہ ہوسکتا ہے جو زیادہ جان لیوا ہوگا، ڈبلیو ایچ او یورپ کے صدر ہینس فلاک کے مطابق کچھ ممالک میں کورونا پر قابو پایا جارہا ہے اور وبا کم ہورہی ہے لیکن یہ خوشی کا نہیں احتیاط کا وقت ہے۔
خیال رہے کہ چہن کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی وبا نے اس وقت پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں