نئی دہلی۔ – ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فوجی اڈوں تک رسائی کے بشمول 7 معاہدے ہوئے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے ورچوئل کانفرنس منعقد کی جس میں میوچول لاجسٹک سپورٹ کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ کانفرنس میں دونوں وزرائے اعظم نے کورونا وائرس ، سائبر سکیورٹی اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پہلے ہی سے مستحکم اور اطمینان بخش ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب موریسن نے جمعرات کو ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور مشقوں کیلئے مزید راہ ہموار کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورچوئل سمٹ میں مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارٹنر شپ اور بزنس کا نیا ماڈل ہے۔ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بھی اسی نوعیت کا ایک معاہدہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا حصہ ہے تاکہ خطے میں چین کی اقتصادی ترقی اور فوجی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔S
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج