ماحولیات کی وزارت نے کیرالہ میں ایک ہاتھی کی موت کا سخت نوٹس لیا

ماحولیات سے متعلق مرکزیوزارت نے کیرالہ کی Silent Valley میں ایک ہاتھی کی موت کاسخت نوٹس لیا ہے اور اس واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکرنے نئی دلی میں ایک بیان میں کیا ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دھماکہ خیز مادّے کے ساتھانناس کھانے کے بعد Malapuram میں ایک حاملہ ہتھنی ہلاک ہوگئی تھی۔ مذکورہہتھنی اس قدر شدید درد سے دوچار تھی کہ نہایت ہی غیر معمولی طور پر دریا میں کھڑے ہوئےہی اس کی موت ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں