بھارت، آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا پابند : وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا پابند ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ بھارت- بحر الکاہل خطے اور پوری دنیا کیلئے اہمیتکا حامل ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم Scott Morrison کے ساتھ اولین بھارت- آسٹریلیاآن لائن سربراہ ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عالمی وبا کےاِس دور میں جامع کلیدی ساجھیداری کا رول اور بھی زیادہ اہم رہے گا۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا یہ موزوں وقت ہے۔ انہوںنے کہا کہ باہمی دوستی کو مضبوط بنانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ اُنکی سرکار نے کووڈ۔اُنیس کے موجودہ بحران کو ایک موقع تصور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قریب قریب سبھی شعبوں میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے اوربنیادی سطح پر اِس کے نتیجے بہت جلد سامنے آجائیں گے۔

وزیر اعظم نے بھارت کےعوام کی طرف سے آسٹریلیا میں کووڈ۔اُنیس سے لوگوں کی موت ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔آسٹریلیا نے عالمی وبا کے دوران بھارتی برادری کے لوگوں اور طلبا کا جس طرح خیال رکھاہے، وزیر اعظم نے اُس کیلئے اظہارِ تشکر بھی کیا۔

دوسری طرف آسٹریلیا کےوزیر اعظم Scott Morrison نے جناب مودی کی قیادت اور عالمی وبا کے دوراناُن کے تعمیری رول کیلئے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیانے ایک کھلے، جامع اور خوشحال بھارت- بحر الکاہل خطے کا تہیہ کر رکھا ہے اور آنے والےبرسوں میں اِس خطے میں بھارت کا رول اہم رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان بحری تعلقات کئی دیگر امور کیلئے ایک اہم وسیلہ ہے۔

جناب Morrison نے عالمی صحت تنظیم WHO کے ایگزیکٹیو بورڈ کی صدارت سنبھالنے پر بھارت کی قیادتکی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بورڈ کی صدارت سنبھالنے کا یہ بہت اہم وقت ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ عالمی سطح پر دشوار مسائل، خاص طورپر صحت کے شعبے سے وابستہ مسائل سے نمٹنے میں بھارت کی قیادت کا رول بہت اہم رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں