ٹرمپ کی جانب سے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو جی۔7 میٹنگ میں شرک دعوت
نئی دہلی، 2 جون ۔ وزیراعظم
نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس
دوران امریکی صدر نے مسٹر مودی کو جی۔7 گروپ کی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت
دی۔
مسٹر ٹرمپ نے جی۔ 7 کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے
ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ
دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مسٹر مودی کو امریکہ میں
ہونے والی جی۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔
مسٹر مودی نے صدر ٹرمپ کی تخلیقی اور دور اندیش سوچ کی
ستائش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ گروپ کی توسیع کووڈ کے بعد کی دنیا کو دیکھتے ہوئے
کی جائے گی۔ انہوں نے کاہ کہ ہندوستان کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر
کامیابی کے لئے کام کرنے میں خوشی محسوس ہوگی۔
وزیراعظم نے امریکہ میں جاری تحریک پر فکر ظاہر کی اور
صورتحال کا جلد حل نکلنے کی نیک خواہشات دیں۔ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے پیدا
صورتحال، ہند۔ چین سرحد پر صورتھال اور عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او میں اصلاح کی
ضرورت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے گزشتہ فروری کے دورہ ہند کا ذکر کیا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دورہ کئی معاملوں میں تاریخی اور یادگار رہے گا۔ اس سے
دو فریقی تعلقات میں نئے سنگ میل قائم ہوں گے۔