بنگلورر، یکم جون ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے واسطےاختیار کیے گئے طریقوں کے لئے پیر کے روز یدیوروپا سرکار کی ستائش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی سلور جوبلی کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ، مسٹر مودی نے طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “اب ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج بننے جا رہا ہے”۔مسٹر مودی نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں روزانہ لڑنے والے فرنٹ لائن کے سپاہوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے ان سپاہیوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ “ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے بغیروردی والے فوجی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی حملہ یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن واریروں کے خلاف تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی زیادتی ، تشدد یا بدتمیزی قابل قبول نہیں ہے۔ دنیا ڈاکٹروں اور طبی عملے کی طرف احسان مندی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج