جموں، یکم جؤ ن ۔ فوج نے پیر کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر تین جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر 28 مئی سے دراندازی مخالف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے پیر کی صبح جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر تین بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ راجوری اور پونچھ میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان روزانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔
کورونا کے بیچ طرفین کے درمیان آئے روز کی نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کا جینا مزید اجیرن بن کے رہ گیا ہے۔ تاہم ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مقصد جنگجوئوں کو سرحد کے اس پارڈھکیل نا ہوتا ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج