تمل ناڈو سرکار نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت جون کے آخر تک کیلئے بڑھائی

چنئی(امیر حسین)مرکزی سرکار کے اعلانکے مطابق تمل ناڈو سرکار نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت جون کے آخر تک کیلئے بڑھا دی ہے۔

البتہگھیرا بندی والے خطوں کے باہر کے علاقوں کیلئے مزید نرمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پورے تمل ناڈو میں عبادت گاہیں، ہوٹل، hospitality خدمات، تفریحی خدمات، شاپنگمالس اور تعلیمی ادارے 30 جون تک بند رہیں گے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ Eپلانی سوامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرو اور مضافاتی ریل خدماتبھی اُس وقت کیلئے معطل رہیں گی۔ اِس کے علاوہ بین- ریاستی بس خدمات اور بین الاقوامیپروازیں بھی معطل رہیں گی۔

تمل ناڈو میں کل ایک ہیدن میں کووڈ۔اُنیس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے۔ جانچ کے بعد ریاست میں ایک ہزار149 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِن میں 804 اکیلے چنئی کے ہیں۔ کل کی شرحِاموات بھی ریاست میں اب تک کی سب سے زیادہ رہی۔ کل 13 افراد کی موت ہوئی۔ اِس طرح تملناڈو میں اب تک 173 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اِدھر مدراس ہائی کورٹمیں آج کام کاج پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ، شروعمیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں