فرینکفرٹ(جر منی) : لاک ڈاؤن کے باوجود سعودی قونصلیٹ کے سامنےٹی این ایف جے کا احتجاج

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے مرکز میں سعودی کونسلیٹ کے ٹی این ایف جے جرمنی کا احتجاجی کیمپ کا انعقاد

فرینکفرٹ جرمنی ۔ کرونا وائرس سے شدید متاثر جرمنی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ٹی این ایف جے جرمنی کے رہنماؤں اور عزاداران خاتون جنت کا سعودی عرب کے قونصلیٹ / ایمبیسی کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ احتجاج فرینکفرٹ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہوا جو شہر کا تجارتی مرکز بھی ہے۔
سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہو ئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر نو کے نعرے درج تھے۔کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے جرمنی کے صدر سید شجاع حیدر زیدی نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے جنت البقیع کی تاراجی کرکے اسلامی, انسانی اور تاریخ جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر ملت تشیع کے روحانی پیشوا آغا حامد علی موسوی کی کال پر ۸ شوال کے دن پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔سید علی شاہ جعفری ، سید علی رضا جعفری ، سید ارشاد علی جعفری ، سید علی نجف جعفری ، سید بلا ل حیدر زیدی ، اجلال حیدر زیدی ، سید سلمان زیدی ، سید حسن حیدر احتجاجی کیمپ میں آنے والوں کو جنت البقیع کے سانحہ فاجعہ سے آگاہ کرتے رہے اور دہشت گردی کا بڑھاوا بننے والے عوامل کو اجاگر کرتے رہے ۔احتجاجی کیمپ میں خواتین کی رہنمائی سیدہ شہرین فاطمہ نے انجام دیئے ۔(بشکر یہ ولایت نیوز)

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں