نئی دہلی۲۷ مئی(پی ایم أئی۔ریحان جعفری)بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے بھارتی افراد کیلئے ہوٹل قرنطینہ کی 14 دن کی مدت کو کم کرکے سات دن کردیا گیا ہے۔ اس تناظر میں مرکز نے ریاستوںسے کہاہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ان افراد سے، ہوٹلوں نے، جو قر نطینہ کے لئے 7 دن کا اِضافی کرایہ لیا ہے، اُسے لوٹا دیا دیں۔ یہ قدم صحت اور خاندا ن بہبود کی وزارت کی طرف سے، اُن بھارتی افراد کی واپسی کیلئے نئے سرے سے جاری کیے گئےرہنما خطوط کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، جنہیں 7 دن تک ہوٹل قرنطینہ میں رہنا ہےاور بقیہ سات دن اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہے۔ اِن لوگوں نے ہوٹلوں کو چودہ دن کیلئے پیشگی بُک کیا تھا۔ یہ ہدایت، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ریاست کےچیف سکر یٹریزاِن اطلاعات کے تناظر میں دی ہے کہ کچھ ہوٹل، سات دن کی بقیہ پیشگی رقم واپس کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔چیف سکریٹریز سے کہاگیا ہے کہ وہ ہوٹلوں کو ہدایت دیں کہ وہ صرف سات دن کا کرایہلیں اور بقیہ رقم واپس کردیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج