یکم جون سے غیراے سی 200 ٹرینیں یومیہ چلائی جائیں گی:پیوش گوئل

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے روزانہ دوسو Non-AC ریل گاڑیاں چلائے گا۔ وزیر موصوف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اِس کیلئے آن لائن بکنگ جلد شروع ہوجائے گی۔ یہ ریل گاڑیاں خصوصی شرمک ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی اور ریلوے کا محکمہ مائیگرینٹ کارکنوں کی مزید سہولت کے لئے شرمک ریل گاڑیوں کی تعداد دوگنا کرنے پر غور کررہا ہے۔جناب پیوش گوئل نے بتایا کہ ریاستی سرکاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین اسٹیشن پر کارکنوں کا رجسٹریشن کرانے میں ان کی مدد کریں۔ اس کے بعد ان کی فہرست ریلوے کو فراہم کی جائے، تاکہ ان کے لےے خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جاسکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کارکنوں سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جہاں پر بھی ہےں، وہیں رہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریلوے کا محکمہ کارکنوں کو ان کی منزل تک پہنچائے گا۔ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ایک ہزار 600 سے زیادہ شرمک ریل گاڑیوں کے ذریعہ گزشتہ 19 دن میں ساڑھے 21 لاکھ سے زیادہ مائیگرینٹ افراد کو ان کی آبائی ریاست تک پہنچایاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں