حیدرآباد ۱۸ مئی(پی ایم آئی)ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے مودی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکج سے ہم خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نقد رقم عوام کے ہاتھوں رہیں لیکن مرکزی حکومت ایف آر بی ایم کے تحت شرائط کی پابندی کے ساتھ لون دے رہی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکج کورونا وائرس سے لڑنے کے درست نہیں ہے اور اس کو پیکج کا نام بھی نہیں دیا جاسکتا۔ میں اس سے بہت افسردہ ہوں۔آج پرگتی بھون میںصحا فتی کا نفرنس سے خطاب کرتےکے سی آرنے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر دو یا تین دن کے اندر میں کسانوں سے روبرو گفتگو کرنے والا ہوں۔ اس موقع پر کھیتی باڑی و زراعت کے مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی مقامات، مذہبی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔ تعلیمی ادارے، فنکشن ہالس،اسٹیڈیمس، پارکس، تھیٹر، سنیما گھر، جم اور سوئمنگ پولس بند رہیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ضعیف حضرات اور بچے گھروں سے بالکل باہر نہ آئیں
انہوں نے کہا کہ ریاست کے کنٹینٹمنٹ زونس کو گرین زونس میں تبدیل کردیا گیاہے۔ کیابس، ذاتی کار وں اور آٹوؤں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ آٹو میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد بیٹھیں گے۔
کیاب میں ڈرائیور کے علاوہ تین افراد بیٹھیں گے جبکہ کار میں بھی ڈرائیور کے علاوہ تین افراد بیٹھیں گے۔ ای کامرس سرویس بھی کل سے شروع کردی گئی ہے۔ امیزون اور فلپ کارٹ غیر ضروری اشیاء بھی ڈیلیور کرسکتے ہیں۔ بیکری او رشاپنگ مالس بھی کھول دئے گئے ہیں۔ دفاتر میں بھی صد فیصد اسٹاف کام کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن 29 مئی سے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤآج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن 29 مئی سے بڑھا کر 31مئی تک کردیاگیا ہے۔ تمام کنٹیمنٹ زونس کو گرین زونس میں تبدیل کردیاجائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہر میں دکانات اور کاروبار بھی کھول دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں کو تمام ریاست میں کھول دیاجائے گا۔
۱کار اور آٹو رکشاؤں کو بھی کھول دیاجائے گا۔ اصلاح خانے بھی کھول دئے جائیں گے۔ بارس، پبس، کلب، میٹرو ریل، سوئمنگ پولس، جم ہنوز بند رہیں گے۔ تمام شہریوں کیلئے ماسک لازم ہے۔ ماسک نہ پہننے پر!000 ۱ ر وپے جرمانہ ہوگا۔ 31 مئی تک رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پیر کے روز حکومت کے فیصلے کے متعلق جانکاری دی ہے کہ کنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر تمام کاروبار کو منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی ہے کہ آرٹی سی خدمات 19مئی کی صبح سے بحال کردئے جائیں گے۔ شہری حدودمیں تاہم آرٹی سی کی خدمات بند رہیں گے۔
مذکورہ چیف منسٹر نے اس بات کی بھی جانکاری دہے کہ حکومت نے مرکزی حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق 31مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔
ریاست بھر میں رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔ کل سے ریاست بھر میں ٹیکسی اور اٹوخدمات کھول دئے جائیں گے جبکہ ٹیکسی کے لئے ڈرائیور کے ساتھ دو لوگ اور اٹو میں ڈرائیور کے ساتھ دولوگوں کو سفر کی اجازت رہے گی جبکہ ماسک اور سنیٹائزر لازمی ہوگا۔
جی ایچ ایم سی میں بھی کاروبار کی شروعات ہوجائے گی‘ کمشنر جی ایچ ایم سی اس کے طریقے کار کو قطعیت دیں گے کہ کس طرح یکے بعد دیگر دوکانات‘ سالون اور دیگر کاروبار کھولنے ہیں۔چیف منسٹر نے ای کامرس کاروبار کو کل سے پوری طرح کھولے جانے کا بھی اعلان کیاہے