اسرائیلی حکومت نے مئی کے اوائل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کر دیا تھا۔ 3 مئی کو ہی بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دے دی گئی اور 7 مئی کو شاپنگ مالز کھول دیے گئے۔
تل ایب۔ رواں ہفتے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ساحل سمندر کو جزوی طور پر کھولے جانے کے بعد مقامی باشندے بڑی تعداد میں تفریح کے لیے نکل پڑے۔ساحل سمندر پر تفریح کرنے آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ گھر میں اس طرح قید تھے کہ بیچ سے محروم ہوگئے تھے۔ آخر کار وہ یہاں پہنچ گئے۔
اسرائیلی حکومت نے مئی کے اوائل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کر دیا تھا۔ 3 مئی کو ہی بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دے دی گئی اور 7 مئی کو شاپنگ مالز کھول دیے گئے۔ہفتے کے شروع میں ہی حکام نے کہا تھا کہ سنمدر کے ساحلوں کو کچھ کھیلوں کے لیے کھولا جائے گا، لیکن اسرائیلی وزارت صحت نے ساحل سمندر پر جانے والوں کو طویل عرصے تک نہ رکنے کی ہدایت دی تھی۔اسرائیلی حکومت ساحلوں کو مکمل طور پر کھولنے کے بارے میں اگلے ہفتے فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں اب تک 16 ہزار سے زائد کورونا متاثرین پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 200 سے زائد کی موت بھی ہو چکی ہے