اندرون ملک طبی خدمات،ایئر ایمبولینس اور منظور شدہ سیکورٹی مقاصد کو چھوڑ کر مسافروں کےلئے سبھی اندرونملک اور بین الاقوامی پروازیں معطل رہیں گی۔ میٹرو ریل خدمات بھی ابھی بند رہیں گی۔
اسکول، کالج، تعلیمی،تربیتی اور کوچنگ ادارے بدستور بند رہیں گے۔
سبھی سنیما ہال، شاپنگ مالز، جمنیزیم، سویمنگ پول، تفریحی پارک، تھیٹر، آڈیٹوریم اور کانفرنس ہال وغیرہ بندرہیں گے۔ اسپورٹس کامپلکس اور اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس میں شائقین اور لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سبھی سماجی، سیاسی، تفریحی،تعلیمی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات اور لوگوں کے اکٹھا ہونے کے دوسرے پروگراموں اوربڑی تقریبات وغیرہ پر پابندی عائد رہے گی۔
سبھی مذہبی مقام اور عبادت گاہیں عوام کےلئے بند رہیں گی۔ مذہبی جلسوں اور اجتماعات کی سخت ممانعت رہے گی۔
لاک ڈاؤن کے اس چوتھےمرحلے میں متعلقہ ریاستوں کی باہمی رضامندی سے مسافر گاڑیوں اور بسوں کی بین ریاستی آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔
ریاستیں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کی سرکاریں ریڈ، گرین اور اورینج زون کی حد بندی کے بارے میں خود فیصلہ کریں گی اور ایسا کرتے وقت وہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اعلان کردہ پیمانوںکو ملحوظ خاطر رکھیں گی۔
بندشوں والے زون میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دی گئی ہے۔