ملک میں کورونا کے 80 فیصد معاملے دہلی اور 11 ریاستوں کے 30 کارپوریشن علاقوں سے

ئی دہلی، 16 مئی – راجدھانی دہلی اور 11 ریاستوں کے 30 کارپوریشن علاقوں میں ملک کے کل کورونا کے 80 فیصد معاملے آ رہے ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ان علاقوں میں کورونا کنٹرول کے اقدامات کے لئے ہفتہ کو ان کے انچارج حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی سیکرٹری پریتی سودن اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی راجیش بھوشن نے مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، دہلی، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، تلنگانہ، آندھرا پردیش، پنجاب اور اڑیسہ کے وزیر صحت سیکرٹریز، کارپوریشن کمشنر،ڈی ایم اور دیگر اافسران کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں معلومات فراہم کی گئی کہ شہری علاقوں میں کورونا سے نمٹنے کے لئے تازہ معلومات کا اشتراک کیا جا رہا ہے۔
ان ریاستوں کے کووڈ متاثر اضلاع میں کورونا کی پوزیشن، اعلی خطرے،عوامل، امصدقہ معاملات کی تعداد، شرح اموات، معاملات کے دوگنا ہونے میں لگنے والے وقت اور فی دس لاکھ لاکھ آبادی پر کئے جانے والے ٹیسٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں کورونا معاملات والے علاقوں کٹینمیٹ زون اور اس کے باہر کے علاقے بفر زون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان علاقوں میں گھر گھر کئے جانے والے سروے، سرولانس، رابطہ ذرائع کا پتہ لگانے، ٹیسٹنگ پروٹوکول وغیرہ پر بھی معلومات دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں