ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا اور بیٹے ویان کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران ٹک ٹاک پر مضحکہ خیز ویڈیوز اکثر بناتی رہتی ہیں اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر بھی کرتی ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ٹک ٹاک ویڈیو جاری کی ہے جس میں راج کندرا نے اْن کے شوہر کا کردار کیا ہے جبکہ وہ خود دوہرے کردار میں نظر آرہی ہیں، ایک کردار بیوی کا اور دوسرا گھر میں کام کرنے والی عورت کا۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’نظر ہٹی، درگھٹنا گھٹی، سچائی پتا چلنے پر، پٹ گئے ہمارے پتی۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ خود کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ ہی ’میاں بیوی، لاک ڈاؤن، مزہ اور ہنسی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اْن کے شوہر راج کندرا کام کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہیں جس پر اداکارہ انہیں کہتی ہیں کہ ’دیکھو جی یہ کام کے وقت بوسہ ووسہ نہ لیا کرو جی‘ جس پر وہیں موجود اْن کی کام والی (جو خود شلپا شیٹی ہی ہیں) کہتی ہے کہ ’ٹھیک سے انہیں سمجھادو باجی میں تو سمجھا سمجھا کے تھک گئی ہوں۔‘یہ سنتے ہی اداکارہ ایک دم حیران ہوجاتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوب پیٹتی ہیں۔شلپا شیٹی کی اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے جو اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران بنائی ہے، یہ صرف ایک ویڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسی کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں۔کچھ روز قبل انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سبزیوں کو ہاتھ لگانے کے بعد لازمی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج