زیر اعظم نریندرمودی نے اترپردیش کے ضلع اوریا میں ہوئے ایک سڑک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ یہ حادثہ بہت ہی افسوسناک ہے اور سرکاری راحتی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے سڑک اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اترپردیش میں سڑک حادثے میں 23 مزدوروں کی ہلاکت کافی افسوسناک ہے۔ انہوںنے ایک ٹوئیٹ میںمزدوروں کی اموات پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحیتابی کی امید ظاہر کی۔اورّیا میں ہوئے سڑک حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میںہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج