وزیراعظم نریندرمودی نے آج ’Atmanirbhar Bharat‘ کیلئے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے ایک خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارت کو خودکفیل بنانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اِسے 21 ویں صدی کے مطابق بنایا جائے۔ آج شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ معاشی پیکیج بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کا دس فیصد حصہ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن، کل سے اِس خصوصی مالی پیکیج کی تفصیلات کا اعلان کریں گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ خصوصی مالی پیکیج مزدوروں، کسانوں اور ٹیکس ادا کرنے والے اوسط طبقے کے لوگوں، دیہی صنعتوں، اوسط اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کیلئے ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت کی خود کفالت، پانچ ستونوں معیشت، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی پر مبنی نظام، آبادی سے متعلق متحرک اعدادوشمار اور مانگ پر منحصر ہے۔ اُنھوں نے اشارہ دیا کہ اِس وقت بھارت بہت ہی اہم وقت سے گزر رہا ہے اور کووڈ وبا، بھارت کیلئے ایک پیغام اور ایک موقع لے کر آئی ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت کی خود کفالت سے، خوشی، تعاون اور امن کے بارے میں دنیا کی تشویش دور ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے پاس وسائل اور صلاحیت ہے اور وہ بہترین مصنوعات تیار کرے گا، کوالٹی اور سپلائی چین کو بہتر بنائے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ کورونا وائرس لوگوں کی زندگیوں کا لمبے عرصے تک حصہ بننے والا ہے لیکن زندگی محض اِس کے اطراف گردش نہیں کرنے والی۔اُنھوں نے کہا کہ چوتھی مرتبہ کا لاک ڈاؤن مختلف ہوگا اور اُس میں نئے ضابطے ہوں گے اور لوگوں کو اس کے بارے میں 18 مئی سے پہلے بتادیا جائے گا
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج