شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ گھریلو پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں جیسے ہی فیصلہ کیا جائے گا، یہ صنعت اپنا کام کاج شروع کرسکے گی۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں جناب پوری نے کہا کہ وزارت کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ سماجی دوری کے ضابطوں کی سخت پابندی کے ساتھ لوگوں کے سفر کے طور طریقوں میں کی گئیں تبدیلیاں آئیں گی۔ انھوں نے کہاکہ پروازوں کے شروع ہونے سے متعلق SOPs میں بھی تبدیلی ہوگی۔ جناب پوری نے مطلع کیا کہ ہوائی اڈے جب دوبارہ کھلیں گے تو لمبی قطاروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگوں سے وقت سے پہلے پہنچنے کیلئے کہا جائے گا جبکہ جو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، اُس میں بھی کمی کی جائے گی اور کھانے پینے کی سہولت بند ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اِن سبھی معاملات پر قطعی فیصلہ ایئرلائنز کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد کیا جائے گا۔ جناب پوری نے مزید کہاکہ لاک ڈاؤن کے بعد صورتحال کا اصل اندازہ لگانے کے بعد خدمات کو دوبارہ بحال کیا جاسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران UDAN Life Line کی سینکڑوں پروازوں سے اب تک ملک کے مختلف حصوں میں ضروری سازوسامان پہنچایاجاچکا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج