نئی دہلی،غیر ملکوں میں پھنسے ہندوستانی کو وطن واپس لانے کےلئے
جمعرات سے شروع ہورہے مشن کے پہلے دن دس پروازوں میں تقریباً 2,300 مسافروں کی وطن
واپسی ہوگی۔شہری ہوابازی کی وزارت سے موصول اطلاع کے مطبق،7 مئی کو فضائی خدمات
فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئرانڈیا سات اور اس کی اتحادی کمپنی ایئرانڈیا
ایکسپریس تین پروازیں چلائے گی۔ان میں تقریباً 2,300 لوگوں کو لائےجانے کا منصوبہ
ہے۔بورڈنگ سے پہلے ہر مسافر کی اسکریننگ کی جائےگی اور جن میں کوویڈ 19 کی علامات
ہوں گی انہیں ٹکٹ ہونے کے باوجود طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی
جائےگی۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی سے ایک پرواز کوچی کےلئے اور دبئی سے ایک
پرواز کہزیکوڈ کےلئے روانہ ہوگی۔دونوں میں 200-200 مسافروں کو لایا جائےگا اور ان
کی آمدو رفت ایئر انڈیا ایکسپریس کرےگی۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی تیسری پرواز قطر
کے دوحہ سے کوچی کےلئے ہوگی جس میں 200 لوگوں کو ملک لایاجائےگا۔ایئرانڈیا ریاض سے
کوہزیکوڈ (200 مسافر)، لندن سے ممبئی (250 مسافر) ، سنگاپور سے ممبئی (250 مسافر)
، کوالالمپور سے دہلی (250 مسافر) ، سان فرانسسکو سے ممبئی کے راستے حیدرآباد
(300 مسافر)، منیلا سے احمد آباد (250 مسافر) اور ڈھاکہ سے سری نگر (200 مسافر)
کیلئے ایک ایک طیارہ چلائیں گی۔
ہندوستانی شہریوں کو
بیرون ممالک سے واپس لانے کے حکومت کے فیصلے کے بعد ، شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ
سنگھ پوری نے منگل کے روز کہا کہ 07 مئی سے 13 مئی کے درمیان پہلے ہفتے میں 64
خصوصی پروازوں میں 12 ممالک کے 14،800 ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا منصوبہ ہے۔
ان مسافروں کو کرایہ خود برداشت کرنا ہوگا۔ کرایہ وزارت کی طرف سے طے کیا گیا ہے۔
امریکہ سے ہندوستان کا کرایہ ایک لاکھ اور برطانیہ سے 50 ہزار روپے رکھا گیا ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج