64 خصوصی پروازوں کے ذریعہ بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس لانے کا منصوبہ

نئی دہلی، 05 مئی – حکومت 64 خصوصی پروازوں کے ذریعہ بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سات مئی سے ایک ہفتے تک کل 64 پروازوں کے ذریعہ بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان میں زیادہ تر پروازیں ایئر انڈیا اور اس کی یونٹ ایکسپریس ایئر کرے گی۔
خلیجی ممالک سے ان خصوصی پروازوں کی شروعات کی جائے گی۔سات اور آٹھ مئی کو ان ممالک سے مسافروں کو لایا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہا تھا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعہ بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔ مسافروں کی فہرست متعلقہ ممالک میں واقع ہندوستانی سفارت خانے تیار کریں گےْ۔سفر کا خرچ مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں