دنیا بھر میں کورونا کا قہر، ڈھائی لاکھ افراد لقمہ اجل’ 35 لاکھ متاثر

کورونا نے عالمی سطح پر انسانی زندگی کو سخت ترین مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور دنیا بھر میں تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔کرہ ارض مہلک وائرس کورونا کی زد میں ہے اور دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 17 ہزار 859 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 21 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 28 ہزار 710 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 567 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 812 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 967 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 260 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 760 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 54 ہو چکی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 96 ہزار 448 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 77 ہزار 350 افراد صحت یاب ہوئے اور6 ہزار156 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 176 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 459 تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 336 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 375 ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں