ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ڈاکٹر س پر پھولوں کی برسا ت

  حیدرآباد3مئی
 شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے والے گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس اور اسٹاف ارکان پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول نچھاور کئے گئے۔ان کی خدمات پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے یہ پھول ان ہیلی کاپٹرس نے چار مرتبہ نچھاور کئے۔حکیم پیٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن کی جانب سے یہ پھول نچھاور کئے گئے۔کمانڈ آف گروپ کیپٹن کے ایس راجو(میڈیکل)اور گروپ کیپٹن پنکج گپتا کی جانب سے گاندھی اسپتال و میڈیکل کالج کے ان اسٹاف ارکان پر یہ پھول نچھاور کئے گئے۔اس طرح پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کو اس کے ذریعہ سلامی دی گئی۔یہ کام اتوارکو  9.30بجے دن ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جئے شنکر مجسمہ،گاندھی اسپتال سکندرآبادمیں کیاگیا۔ تمام ڈاکٹرس،نرسس، اسٹاف اور پولیس ملازمین اس موقع پر مکمل یونیفارم میں موجود تھے۔فضائیہ کے عہدیداروں نے اسپتال پہنچ کر ان ڈاکٹرس کو گلدستے بھی پیش کئے۔مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے والوں کو اس طرح تہنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی،حیدرآباد،وشاکھاپٹنم،چینئی،بنگالوروسمیت ملک کے تمام اہم شہروں میں کوویڈ19کے اسپتالوں کے اسٹاف پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔اے پی کے وشاکھاپٹنم میں ایسے تین اسپتالوں کے اسٹاف پر پھول نچھاور کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں