ساوتھ سنٹرل ریلوے نے گذشتہ سال کے برخلاف اپریل 2020میں 6گنازائد غذائی اجناس کی لوڈنگ کا کام کیا

حیدرآباد2مئی
   ملک بھر کی بیشتر ریاستوں کو غذائی اجناس کی بغیر رکاوٹ سپلائی کو اس مشکل گھڑی میں یقینی بنانے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے دی گئی مسلسل اہمیت کے نتیجہ میں یہ زون گذشتہ سال اس عرصہ کے مقابلہ جاریہ سال 2020اپریل تک 6گنازائد اجناس کے ٹرانسپورٹ کا کام کرپایا۔علاوہ ازیں اس اہم مساعی کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایاگیا کہ زرعی پیداوار کی منتقلی پر لاک ڈاون کے دوران کوئی اثر نہ پڑنے پائے۔کھیتوں سے باورچی خانوں تک غذائی اجناس کی منتقلی میں ریلویز کا رول رہا ہے۔اس مساعی کی تکمیل کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اس کے جنرل منیجر گجانند مالیا کی قیادت میں منصوبہ کو حتمی شکل دی تاکہ مال برداری اور پارسل ٹرینوں سے موثر استفادہ کیاجائے اور بطور خاص غذائی اجناس کی منتقلی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے نے فعال اقدامات کئے تاکہ ایف سی آئی،مقامی حکام اور پرائیویٹ تاجروں کے ساتھ تال میل اور تعاون کیاجائے اور ٹرینوں کے ذریعہ غذائی اجناس کی نقل وحرکت کی جاسکے، جئے کسان ٹرینوں کے انوکھے اقدامات پرعمل کیاجاسکے۔دو مال بردار ٹرینوں کو کامن جنکشن پر ملاکر ایک ہی راہ پر چلایاجارہا ہے اور پاسنجر ٹرینوں کے نہ چلانے کا اس روٹ سے فائدہ اٹھایاجارہا ہے۔ساتھ ہی لوڈنگ اور ٹرینیں چلانے کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔اس طرح کی تمام مساعی کے نتیجہ میں یہ زون457فوڈ گرین ریکس کی لوڈنگ میں کامیاب رہا اور اس کے ذریعہ اپریل 2020کے دوران 12.3لاکھ ٹن غذائی اجناس کی منتقلی کا کام انجام دیاگیاجو اپریل 2019کے دوران کی گئی لوڈنگ سے 6گنا زائد ہے۔ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔فوڈگرین کے ریکنس کی لوڈنگ تلنگانہ کے مختلف علاقوں جیسے نظام آباد،ورنگل،قاضی پیٹ،مریال گوڑہ،نکونڈا،کریم نگر،پداپلی،کھمم،اے پی کے راجمندری،سامل کوٹہ،ندادوولو،ایلورو،وجئے واڑہ،گڈی واڑہ،مچھلی پٹنم،تنکواورپالاکولا سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں