ایف سی آئی نے 71لاکھ ٹن غذائی اجناس کو پہنچانے کا کام کیا:کشن ریڈی

حیدرآباد2مئی
   مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران نان کوویڈ19کی ضعیف افراد،خواتین اور معذوروں کی ہنگامی خدمات کے لئے ڈاکٹرس اوروالنٹرس کی ایک ٹیم سکندرآباد پارلیمانی حلقہ میں بنائی گئی ہے۔کشن ریڈی جو تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھاسکندرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ڈاکٹرس ٹیلی میڈیسن اوررہنمائی کے لئے دستیاب ہیں۔کشن ریڈی نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی)بے تکان کام کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی ہندوستانی بھوکا نہ رہنے پائے۔ایف سی آئی نے 71لاکھ ٹن غذائی اجناس کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں