ئی دہلی- وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پورا ملک جس طرح متحد ہوکرن پوری طاقت سے لڑ رہا ہے، اس سے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔
مسٹر مودی نے ریڈیو پر ہر ماہ نشر اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں اتوار کو کہا کہ وہ کورونا وائرس کے
خلاف جاری جنگ کے درمیان’من کی بات‘ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کیخلاف جس طرح ملک کے لوگوں کو انہوں نے متحد اور پوری طاقت کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا ہے، اس سے وہ انتہائی پرجوش ہیں اور ہم وطنوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی جنگ ملک کے عوام لڑ رہی ہے اور ملک کا ہر شہری اپنی طاقت کے مطابق اس جنگ میں شامل ہے۔ یہ لڑائی ہر شہری اورانتظامیہ لڑ رہی ہے. ملک کا عام آدمی اس جنگ میں شامل ہے. گلی محلوں میں یہ لڑائی لڑی جا رہی ہے. لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں اور پورا ملک ایک ساتھ كورونا وائرس سے جدو جہد کررہاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ كورونا کے خلاف اگر تالی، تھالی(پلیٹ) یا گھنٹی بجی ہے یا دیا جلا ہے تو اس نے بھی لوگوں کواس جنگ میں متحد کرنے کا احساس پیدا کرکے سب کو ایک ساتھ شامل کیا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے، جیسا پورا ملک ایک مها یگیہ کر رہا ہے. ہر آدمی اپنی قوت سے اس کا سامنا کر رہا ہے. کوئی کرایہ دار سے کرایہ نہیں وصول رہا ہے، کوئی اپنی پنشن اور زندگی بھر کی کمائی اس جنگ کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں جمع کر رہا ہے۔ کوئی ماسک بنا رہا ہے تو کوئی بھنڈارا لگا رہا ہے. یہی امنڈتا جذبہ ہندوستان کی اس جنگ کو آگے بڑھا رہا ہے اور ہر آدمی کورونا وائرس کو شکست دینے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کچھ سالوں سے ملک کا ہر شہری ایک ہوکر زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔ یہ کام چاہے سوچھ بھارت کا ہو یا بیت الخلا بنانے کا ہو، سب نے مل کر اس کام کو آگے بڑھایا ہے.
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج