وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں دیہی بھارت کے رول کو سراہا، کہا ’دوگز کی دوری‘ کے نعرے سے دیہی عوام کی دانشمندی کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر اپنے خطاب میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ملک کے دیہی علاقوں کے رول کو سراہا۔ ملک بھر کی گرام پنچایتوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیہی بھارت کی جانب سے دیئے گئے ”دو گز دیہہ کی دوری“ کے نعرے سے عوام کی دانشمندی کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس نعرے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ دوری بنائے رکھنے کی تحریک ملتی ہے۔جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اِس بحران سے خودکفالت کی ضرورت اُجاگر ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ہر گرام سبھا، بلاک اور ہر ضلعے کو اپنی بنیادی ضروریات کے سلسلے میں خودکفیل بننے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں