حیدرآباد۔پرور دگار عالم ان کو بہت عزیز رکھتا ہےجو خدمت خلق کاجذبہ رکھتے ہیںاور اللہ کےمظلوم بندوں کی بے لوث مددکر تے ہیں۔اسلام نےمخلوق الہی کی امدادکی ہدایت دی ہےچاہے وہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوںخاص طور ایسے لوگ جووطن سے ہوں۔جبکہ
آج دنیا مہلک وبا ‘‘کرونا وائرس‘‘سے پریشان ہے۔صدر نشین انڈ و عرب لیگ حیدرآبادومدیر اعلیٰ رہنمائے دکن سیدوقارالدین کی جانب سےہندوستان میں مقیم فلسطینی عوام کو 10 لاکھ روپئے کا گر ا نقدر عطیہ دیا گیا ہےان حالات میںفلسطینی سفارتخانہ نئی دہلی کی جانب سےصدر نشین انڈ و عرب لیگ حیدرآبادومدیر اعلیٰ روز نامہ رہنمائے دکن سیدوقارالدین کو مکتوب تحریرکرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کر وا ئی گئی کہ ہندوستان میں مقیم فلسطینی عوام لا ک ڈا ئون کے با عث شدید مشکلات میں مبتلا ہیں ۔ ایسے مشکل وقت میں انڈ و عرب لیگ حیدرآباد کی جانب سے ما لی مدد فلسطینی عوام کیلئے را حت کا با عث ہو گی۔جناب سید وقار الدین نے انڈ و عرب لیگ کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا بنک ڈ رافٹ سفیر فلسطین متیعنہ ہند نئی دہلی کو روانہ کیا۔چیرمین سید وقار الدین نے کہا کہ ایسے کٹھن وقت میں مصیبت زد گا ن کی مدد کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ما ضی میں بھی انڈ و عرب لیگ کی جانب سے فلسطین کو دو مرتبہ 25 لاکھ،25 لاکھ روپئے کی امداد دی گئی تھی۔علا وہ ازیں کشمیر میں سیلاب کی تبا ہ کا ریو ں پر وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھی 25 لاکھ روپے اور آ ندھرا پردیش کو بھی طوفا ن ہد ہد کے وقت بھی 10 لاکھ روپے کی امداد دی جاچکی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج