لاہور۔دہلی (پی ایم آئی) زائد از 41 پاکستانی جو ہندوستان میں کورونا وائرس وباء کے تناظر میں لاگو لاک ڈاؤن کے سبب وہاں پھنس گئے تھے، جمعرات کو واگھا سرحد کے ذریعہ وطن واپس ہوگئے ۔ عہدیداروں کے مطابق پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں میں سے 41 واگھا بارڈر کے ذریعہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ان لوگوں میں مسلمان، سکھ اور ہندو شامل ہیں۔ ان کے دورہ کا مقصد مذہبی رسومات میں شرکت کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں سے ملاقات تھا۔ دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کی واپسی کے عمل کی نگرانی کی۔’
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ پاکستان ہندوستان میں علاج، زیارت اور سیاحت کی غرض سے گئے تھے اور ہند میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آگرہ، دہلی، ہریانہ اور مشرقی پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند کر دی گئی ہے اور آج خاص طور پر اسے کھولا گیا تھا۔بتا یا جا تا ہے کے انھیں ۷ دن تک ہو ٹل میں رکھا جائیگا۔