حیدرآباد ۔۔ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس پر حملوں کے پیش نظر ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے خبر دارکیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی ڈاکٹرس یا نیم طبی عملہ کے خلاف کسی بھی دواخانہ میں ناشائستہ برتاو کریگا اور حملہ کریگا اس کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور سختی سے نمٹا جائیگا ۔ ایسا کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائیگا ۔ یہ اگر کورونا متاثرین بھی ہوتے ہیں تو انہیں بھی بخشا نہیں جائیگا اور سخت کارروائی کی جائے گی
