کورونا وائرس کے بڑے خطرے کی خاطر تمام شہریوں کو ایثار سے کام لینا ہوگا : مختار نقوی
نئی دہلی۔16 اپریل (پی ایم آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیرو صدر نشین مر کزی وقف کونسل جناب مختار عباس نقوی نے رمضان کے مقدس مہینے میں تمام مذہبی، عوامی، ذاتی مقامات پر لاک ڈاؤن، کرفیو،سماجی فاصلے ، پر موثر طریقے سے عمل کرنے اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادت وغیرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ نقوی نے جمعرات کو ملک کے 30 سے زیادہ ریاستی وقف بورڈز کے سینئر افسران سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی۔ ملک کے مختلف وقف بورڈز کے تحت 7 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد، عید گاہ، درگاہ، امام باڑے اور دیگر مذہبی و سماجی مقامات ہیں۔ ویڈیوزکانفرنسنگ میں اترپردیش (شیعہ اور سنی)، آندھرا پردیش، بہار (شیعہ اور سنی)، دادر اور ناگر حویلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرلا، مدھیہ پردیش، پنجاب، مغربی بنگال، دہلی، آسام، منی پور، راجستھان، تلنگانہ، انڈومان اور ن، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڑیسہ، پڈوچیری، تملناڈو، تریپورہ اور اتراکھنڈ وغیرہ کے وقف بورڈز کے سینئر افسران شامل ہوئے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ صحت کے اہلکاروں، سیکورٹی فورسز، انتظامی افسران اور صفائی ملازمین سے تعاون کیا جانا چاہئے ۔ یہ لوگ اپنی جان ہتھیلی پر لے کر عوامی صحت کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کورنٹائن، گوشہ تنہائی سینٹروں کی سلسلے میں پھیلائی جا نے والی افواہوں کو غلط ثابت کیا جانا چاہئے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاہمیں بتانا چاہئے کہ ایسے مرکزلوگوں، ان کے خاندان اور معاشرے کو کسی بھی طرح کے انفیکشن سے محفوظ کرنے کیلئے ہیں۔ نقوی نے تمام ریاستی وقف بورڈز، مذہبی، سماجی تنظیموں سے کہا کہ جعلی نیوز اور اشتعال انگیز باتوں اور افواہ پھیلانے والی سازش سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ ملک میں بلا تفریق تمام شہریوں کی صحت سلامتی کیلئے کام ہو رہا ہے ۔ اس طرح کی سازش،کورونا کے خلاف ملک کی اجتماعی جنگ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ سب کو چوکنا اور ہوشیار ہو کر یکجہتی کیساتھ ایسی سازشوں، پروپیگنڈہ ، افواہوں کو شکست دیکر کورونا کے خلاف اس جنگ میں فتح حاصل کرنی ہے ۔انہوں نے تمام ریاستی وقف بورڈز کے افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت، افطار، تراویح اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں وزارت داخلہ، ریاستی حکومتوں اور مرکزی وقف کونسل کے رہنما ہدایات پر عمل کریں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج