چنائی ۱۳ اپریل(نمائندہ خصو صی امیر حسین’پی ایم آئی) تمل ناڈو، پڈوچیری، میزورم، میگھالیہ اور اروناچل پردیش سرکاروں نے لاک ڈاؤن کی مدت میں اس ماہ کی 30 تاریخ تک اضافہ کردیا ہے۔
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ E.Palaniswamy کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ CPC کی دفعہ 144 اور آفات کے بندوبست کے قانون 2005 کےتحت تمام بندشیں اس ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ رکھنےوالوں اور مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سےبے روزگار ہوگئے ہیں۔میزورم سرکار نے بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میگھالیہ سرکار نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہآج شیلانگ میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد کیا۔
اروناچل پردیش سرکار نے بھی کووِڈ انیس کے پیش نظر 30 اپریل تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج