وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری، وزیر داخلہ محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔- وزیر داخلہ محمد محمود علی نے عوام بالخصوص نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری بازاروں میں گھومنے اور موٹر سیکلوں پر دو یا تین افراد کی سواری کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں اور ٹو وہیلرس پر ڈبل اور ٹریپل سواری غیر قانونی ہے۔ پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو لاک ڈاؤن کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے اپنے مکانات میں رہنا چاہیئے کیونکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یہ ضروری ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے غریب عوام کیلئے ملک بھر میں سب سے بہترین پیاکیج کا اعلان کیا ہے۔ محمود علی نے کہاکہ انسانی دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر نے مہاراشٹرا، بہار، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کے تلنگانہ میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کا اعلان کیا۔ انہیں اپنے خاندان کے رکن کی طرح اناج اور رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں تاحال 45 افراد کا کورونا سے کامیاب علاج کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت آئندہ بھی مریضوں کو صحت یاب کرتے ہوئے گھر بھیجنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے بچیں صرف ضروری اشیاء کیلئے گھر سے نکلیں اور فوری واپس ہوجائیں۔ خریداری اپنے مکانات کے قریبی علاقہ میں کریں اور دور دراز جانے سے احتراز کریں۔ محمود علی نے کہا کہ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف جنگ میں واحد ہتھیار ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں اپنی اور اپنے افراد خاندان کی حفاظت کو ترجیح دیں۔ کورونا ایک خطرناک بیماری ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت کو عوام کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب عوام بالخصوص غریب طبقہ کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ غریب افراد کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ محمود علی نے کہا کہ عمررسیدہ بزرگ حضرات اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکلتے وقت ہر شخص کو اپنے چہرے پر ماسک لگانا چاہیئے۔ وقفہ وقفہ سے صابن یا سینٹائزر سے ہاتھ صاف کریں۔ انہوں نے سماجی دوری اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کورونا کے خاتمہ کیلئے عوام حکومت اور پولیس سے تعاون کریں۔ قانون کی خلاف ورزی سے بچا جائے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج