حیدرآباد ۔۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہندر ریڈی ملک کے 25 سرکردہ آئی پی ایس عہدیداروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، فیم انڈیا پی ایس یو واچ اینڈ ایشیاء پوسٹ کے سروے نے یہ بات بتائی ۔1986 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدار ایم مہیندر ریڈی کو 12 نومبر 2017 ء میں ریاست تلنگانہ کا ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔ سابق میں انہوں نے پولیس کمشنر حیدرآباد، کمشنر پولیس سائبر آباد ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ، انٹلیجنس اور دیگر کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔ مذکورہ سروے کے لئے ملک کے 4000 آئی پی ایس عہدیداروں نشاندہی کی گئی تھی جن میں سرکردہ 200 آئی پی ایس عہدیداروں کی فہرست قطعیت دی گئی۔ داخلی رپورٹ اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر پی ایس یو واچ نے ایسے 25 عہدیداروں کو ٹاپ لسٹ میں رکھا جن کی خدمات قابل ستائش ہے۔ پی ایس یو واچ کے مینجنگ ڈائرکٹ ویویک شکلا نے کہا کہ بحیثیت آئی پی ایس عہدیدار ایک افسر کو نکسلائیٹ، دہشت گردی کے بین الاقوامی جرائم بشمول ڈرگس اور انسانی اسمگلنگ سے واقفیت ہونی چاہئے اور اس شعبہ میں ان کی کارکردگی نمایاں ہونی چاہئے ۔ مہیندر ریڈی ملک کے 25 ٹاپ آئی پی ایس عہدیداروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں اول نمبر پر ملک کی مرکزی انٹلیجنس بیورو سربراہ اروند کمار ہے اور مختلف ریاستوں کے دیگر آئی پی ایس عہدیدار بھی شامل ہیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج