ملک میں کورونا کے مجموعی معاملات 4421ہوئے، 117لوگوں کی موت، 326صحت مند

ئی دہلی، 7اپریل-ملک میں پیر کی شام سے اب تک کورونا وائرس (کووڈ19) کے 354نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اس وائرس کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4421ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طورپر 117لوگوں کی موت ہوچکی ہے ان میں کل ہوئی آٹھ اموات بھی شامل ہیں اور اب تک کورونا وائرس کے 326مریض صحت مند ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان اور جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ 354نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4421 ہوگئی ہے۔ اب تک کل ملاکر 117لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے کوروناوائرس سے نپٹنے کے لئے کلسٹر کنٹینمنٹ اسٹریٹجی اور کسی بھی حالت میں زیادہ تعداد میں معاملات سامنے آنے پر یعنی ’آوٹ بریک‘ کی حالت میں اس سے نپٹنے کی حکمت عملی پہلے ہی تیار کرلی تھی اور اب اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اسے اختیار کرکے آگرہ، بھیلواڑا، گوتم بدھ نگر، ممبئی، مشرقی دہلی اور دیگر مقامات پر کورونا وائرس کو روکنے میں کافی مدد ملی ہے۔ یہ منصوبہ عمل تمام ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹوں ا ور ڈپٹی کمشنروں کو پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔ اب اس کے متوقع نتائج بھی سامنے آرہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں