کورونا سے متاثر برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل

لندن: (پی ایم ئی) کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب کو وزیراعظم کی عارضی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا، خدارا گھر سے باہر مت نکلیں، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم 27 مارچ کو کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں