کروناوائرس
کے خلاف پولیس کی سخت جدوجہد، کمشنر انجنی کمارکا خطاب
حیدرآباد
۔ – پٹرولنگ عملہ حیدرآباد سٹی پولیس کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ بات
کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں سٹی پولیس کے
ہیڈکوارٹر بشیرباغ پر پٹرولنگ گاڑیوں کو سینیٹائزنگ کیا اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کے
دوران حیدرآباد سٹی پولیس کا عملہ بالخصوص پٹرولنگ گاڑیاں ہر گلی، محلہ، بستی میں
گھوم رہے ہیں اور ہر مقام تک رسائی حاصل کرتے ہوئے 24 گھنٹے عوامی خدمات میں جٹے
ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 دن سے بہت زیادہ مشقت جاری رہے۔ کورونا کے
خلاف لڑائی میں حیدرآباد سٹی پولیس نے بڑی مستعدی سے لاک ڈاؤن کی عمل آوری میں اہم
رول ادا کیا ہے اور آئندہ بھی مزید بہتر انداز سے احکامات پر مکمل عمل آوری جاری
رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کمشنریٹ میں 120 پٹرولنگ گاڑیاں ہیں جو 24
گھنٹے عوامی خدمات میں جٹے ہوئے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ مہاویر گروپ کی جانب
سے اس طرح کے اقدام کو اہمیت دی گئی ہے اور ساری پٹرولنگ گاڑیوں کی کیمیکل سے
صفائی عمل میں لائی گئی اور اس صفائی کی وجہ سے اب آئندہ 5 دنوں تک گاڑیوں پر کوئی
جراثیم، بیاکٹیریہ اور وائرس کے کوئی خطرات اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے شہریوں
سے درخواست کی کہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو صابن سے اچھی
طرح ہر دو گھنٹہ میں ایک مرتبہ صاف کریں چونکہ چند ریاستوں میں اس مہلک
کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپنے گھروں
پر محفوظ رہنے کی اپیل کی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج