ئی دہلی،یکم اپریل(پی ایم آئی)ملک کے مختلف ریاستوں میں کل سے آج تک کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے 386نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے انفیکٹیڈ لوگوں کی تعداد بڑھکر 1637 ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ان میں موت کے تین نئے معاملے ہیں اور کورونا وائرس کے 132 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل سے آج تک ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کی وجہ سے دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کو ملک کے مختلف حصوں میں جانا ہے۔
اس کے علاوہ جہاں پر بھی کورونا وائرس کے پازیٹو معاملے پائےگئے ہیں وہاں کی ریساتی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں بھی ایسے معاملے دیکھے گئے ہیں وہاں سختی کے ساتھ جانچ مہم چلا کر ممکنہ معاملوں کی ٹریسنگ کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے یا اسپتال میں رکھا جائے۔اس کے ساتھ ہی تبلیغی جماعت سے 1800 لوگ جو دہلی میں تھے ان کو نو اسپتالوں اور قرنطینہ سینٹروں میں منتقل کردیاگیاہے لیکن یہ سبھی کو دھیان میں رکھنا ہے کہ کسی ایک شخص کی لاپرواہی پورے سماج کےلئے خطرہ بن سکتی ہے اور ایسے وقت میں سبھی کو مذہبی پروگراموں کے انقعاد سے بچنا چاہئے۔لاک ڈاؤن کے دوران سماجی دوری کی سبھی ہدایات پر مستعدی سے عمل ہو۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پچھلے دو دنوں میں کورونا انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں جو اضافہ ہوا ہے ،وہ قومی رجحان کو ظاہر نہیں کرتا
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج