حیدر آباد ۲۸ مارچ(پی ایم آئی) صدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان تلنگانہ اسٹیٹ جناب نجف علی شوکت (جرنلسٹ) نے کہا ہے کہ مشکل وقت قوموں پر امتحان بن کر آتا ہے جو قومیں آپس میں متحد نہیں رہتی ان کا نام و نشان بھی نہیں رہتا۔جناب شوکت نے سوشل میدیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائیت، لسانیت یا مسلکی فرق سے بالاتر ہوکر ہمیں ہندوستانی بن کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحد رہ کر ہم کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے حکومتی اقدامات کی ستا ئش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بہترین اقدامات کر رہے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم احتیاط سے کام لیں، ملنے والی ہر ہدایت پر عمل کریں اور گھر والوں سے بھی عمل کرائیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج