بھارت کی مردم شماری2021 کے پہلے مرحلے کو، جس میں مکانوں کی فہرست اور قومی آبادی رجسٹر کو تاحال بنانا شامل ہے، مزید احکامات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کے کمشنر کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ Covid-19اور عالمی وبا کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر کیا گیاہے۔ یہ کام کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے مقرر کردہ اگلے مہینےکی پہلی تاریخ سے شروع ہونا تھا۔